ماسکو نے یو کرینی صدر کو مطلوب مجرموں کی فہرست میں شامل کر لیا

ماسکو نے یو کرینی صدر کو مطلوب  مجرموں کی فہرست میں شامل کر لیا

ماسکو(اے ایف پی)روس نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو مطلوب مجرموں کی فہرست میں شامل کر لیا ۔

مجرموں  کے آن لائن سرکاری ڈیٹا بیس کےمطابق زیلنسکی روسی وزارت داخلہ کے مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہیں ، ڈیٹا بیس میں کہا گیا ہے کہ یوکرینی صدر ضابطہ فوجداری کے ایک آرٹیکل کے تحت مطلوب ہیں۔ روسی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا کہ زیلنسکی کو فہرست میں کیوں شامل کیا گیا ہے ؟۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں