بھارت:اپوزیشن جماعت کانگریس کاسوشل میڈیا سربراہ گرفتار

بھارت:اپوزیشن جماعت کانگریس  کاسوشل میڈیا سربراہ گرفتار

نئی دہلی (اے ایف پی)بھارتی پولیس نے اپوزیشن جماعت کانگریس کے سوشل میڈیا سربراہ کو گرفتار کرلیا۔

ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک ویڈیو میں رد وبدل کیا جو ملک بھر میں سوشل میڈیا پر پھیل رہی ہے ۔ارون ریڈی کو مبینہ ویڈیو میں وزیر داخلہ امیت شاہ کو ایک انتخابی جلسے کے دوران غریب اور نچلی ذات کے ہندوؤں کیلئے جاری مثبت پالیسیوں کو ختم کرنے کا وعدہ کرتے دکھایا گیا ۔کانگریس ترجمان شمع محمد نے ریڈی کی گرفتاری کی تصدیق کی تاہم انہوں نے کہا ریڈی مذکورہ ویڈیو کی تیاری یا اسے شائع کرنے میں ملوث نہیں ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں