25 کلو سونا سمگلنگ کا الزام ، انڈیا میں افغانستان کی سفارت کار مستعفی

25 کلو سونا سمگلنگ کا الزام ، انڈیا میں افغانستان کی سفارت کار مستعفی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)انڈیا میں افغانستان کی قونصل جنرل نے دبئی سے 25 کلو سونا بھارت سمگل کرنے کے الزام کے بعد استعفیٰ دے دیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ذکیہ وردک نے اپنے فیصلے کی وجہ ذاتی حملوں اورواحد خاتون نمائندہ کو غیر منصفانہ طور پر نشانہ بنانے والے عوامی بیانیے کو قرار دیا۔ذکیہ وردک سے اپریل میں ممبئی ایئرپورٹ پر سونا برآمد ہوا تھا۔سفارتی استثنیٰ کے باعث انہیں گرفتار نہیں کیا گیا تاہم مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ذکیہ وردک کی تقرری اشرف غنی حکومت نے کی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں