برازیل : بارشوں سے ہلاکتیں 56

برازیل : بارشوں سے ہلاکتیں 56

برازیلیا(اے ایف پی)جنوبی برازیل میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 56 ہو گئی ہے ۔۔۔

جبکہ مزید 67 افراد لاپتہ ہیں۔حکام کے مطابق امدادی کارکنوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے ، سیلاب کی وجہ سے پورے قصبوں تک رسائی ممکن نہیں۔سڑکیں تباہ اور پل بہہ گئے ہیں ۔ درجنوں افراد زخمی اور 24ہزار لوگ بے گھر ہو گئے ہیں ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں