فرانس:ثقافتی مرکز کی پارکنگ میں فائرنگ،1شخص ہلاک ، 6زخمی

فرانس:ثقافتی مرکز کی پارکنگ میں فائرنگ،1شخص ہلاک ، 6زخمی

پیرس (اے ایف پی)شمالی پیرس کے ایک مضافاتی علاقے میں ثقافتی مرکز کی پارکنگ میں فائرنگ،1 شخص ہلاک ، 6 زخمی ہو گئے ۔

حکام کے مطابق ملزموں کا تعلق منشیات کے سمگلروں سے ہے ۔پولیس نے بتایا کہ دو افراد ایک کار میں پارکنگ میں پہنچے تھے اور ان میں سے ایک نے فائرنگ کر دی۔ سیوران کے میئر سٹیفن بلانشیٹ نے کہا کہ امن قائم کرنے اور سمگلنگ کو ختم کرنے کی ضرورت ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں