جنگ بندی مذاکرات کیلئے حماس وفد مصر پہنچ گیا،غزہ میں مزید32افراد شہید

جنگ بندی مذاکرات کیلئے حماس وفد مصر  پہنچ گیا،غزہ میں مزید32افراد شہید

غزہ (اے ایف پی)حماس کا ایک وفد غزہ میں مجوزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی پر بات چیت کیلئے مصر پہنچا ہے ۔دوسر ی جانب اسرائیل نے کہا ہے کہ۔۔۔

 تل ابیب جنگ بندی پر بات چیت کیلئے وفد اسی صورت قاہرہ بھیجے گا جب اسے یرغمالیوں کے معاہدے کے فریم ورک پر مثبت ردعمل نظر آئے گا ۔امریکی میڈیا کے مطابق انٹونی بلنکن نے قطر کو پیغام بھیجا ہے کہ حماس جنگ بندی مسترد کرے تو اسے ملک بدر کر دیں۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران غزہ پر اسرائیلی بمباری سے 32افراد شہید اور 41زخمی ہو گئے ۔ حملوں میں ابتک 33ہزار654فلسطینی شہید اور 77ہزار908زخمی ہو چکے ۔امریکی ایوان نمائندگان کے 88 ڈیموکریٹس ارکان نے صدر جو بائیڈن کو خط لکھا ہے کہ وہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے پر غور کریں۔اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں شمالی قصبے تلکرم کے قریب محاصرے کے دوران پانچ فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ادھر غزہ میں مسلح گروہوں نے گزشتہ ماہ بینک آف فلسطین سے تقریباً 70 ملین ڈالر لوٹ لیے ۔

غزہ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں