نفرت کے مقابلے میں امید جیت گئی:نو منتخب میئر لندن صادق خان

نفرت کے مقابلے میں امید جیت  گئی:نو منتخب میئر لندن صادق خان

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)نو منتخب میئر لندن صادق خان نے کہا ہے کہ نفرت کے مقابلے میں امید جیت گئی، برطانوی وزیراعظم رشی سونک کو عام انتخابات کا اعلان کرنا چاہیے۔

ووٹرز کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں، شہریوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ان کا کہنا ہے کہ ہاؤسنگ کرائسز، مہنگائی اور جرائم کا خاتمہ کریں گے ۔دوسری جانب برطانوی لیبر پارٹی کے رہنما سرکیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ امید ہے وزیر اعظم رشی سونک عوام کا فیصلہ سن رہے ہیں۔ ملک تبدیلی چاہتا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں