صادق خان کو میئر بننے پر مبارکباد

 صادق خان کو میئر بننے پر مبارکباد

لندن(صباح نیوز)بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی فلمساز جمائمہ گولڈ سمتھ نے لیبر پارٹی کے امیدوار صادق خان کو مسلسل تیسری بار لندن کا میئر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

جمائمہ گولڈ سمتھ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر صادق خان کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ جی ہاں، ہم خان ہیں۔ انہوں نے صادق خان سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ متعصب لوگوں کو دانت پیستے دیکھ کر لطف اندوز ہوتی ہوں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں