ہردیپ سنگھ قتل کیس کے بعد سکھ برادری خوف کا شکار

ہردیپ سنگھ قتل کیس کے بعد سکھ برادری خوف کا شکار

اوٹاوا(آئی این پی،آن لائن)کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث 3 بھارتی شہریوں کی گرفتاری کے بعد کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بیان دیا ہے کہ کینیڈا آئین کی حکمرانی والا ملک ہے اور یہاں مضبوط اور آزاد انصاف کا نظام موجود ہے۔

ہردیپ قتل کیس کے بعد سکھ برادری خوف کا شکار ہے۔ دوسری جانب کینیڈین وزیراعظم کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا کہ کینیڈا ہم پر الزامات تو لگاتا ہے مگر ثبوت نہیں دیتا۔ جے شنکر نے کہا کہ کینیڈا میں جن بھارتی لوگوں کو سکھ رہنما کے قتل کیس میں گرفتار کیا گیا ان کے بارے میں ہم کینیڈین پولیس کی جانب سے ثبوت کا انتظار کریں گے ۔خیال رہے دو دن  قبل کینیڈین پولیس نے کینیڈا میں خالصتان کے حمایتی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس میں ملوث 3 بھارتی شہریوں کو گرفتار کیا تھا۔ کینیڈین میڈیا کے مطابق بھارتی سرکار کے اشاروں پر کام کرنے والے ہٹ اسکواڈ میں ڈرائیور، شوٹر اور نگرانی کرنے والے شامل تھے ۔ملزموں کمل پریت سنگھ، کرن پریت سنگھ اور کرن برار پر قتل اور سازش کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں