نیپال: 100روپے کا نیا نوٹ جاری متنازعہ علاقہ دکھا نے پر بھارت سیخ پا

نیپال: 100روپے کا نیا نوٹ جاری متنازعہ علاقہ دکھا نے پر بھارت سیخ پا

کھٹمنڈو(صباح نیوز)نیپال نے 100 روپے کا نیا کرنسی نوٹ جاری کردیا، نئے نوٹ پر لیپولیکھ، لمپیادھورا اور کالا پانی جیسے متنازعہ علاقے دکھائے ہیں۔

بھارت کی جانب سے نئے کرنسی نوٹ پر اعتراض اور شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے نئے نوٹ کے اجرا پر کہا کہ ایک طرفہ اقدام سے زمینی حقیقت تبدیل نہیں ہوسکتی۔ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات سنگین صورتحال اختیار کر سکتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں