سلوواکیہ کے وزیراعظم قاتلانہ حملے میں شدیدزخمی

سلوواکیہ کے وزیراعظم قاتلانہ حملے میں شدیدزخمی

براٹیسلاوا(اے ایف پی،رائٹرز، اے پی )سلوواکیہ کے وزیراعظم رابرٹ فیکو قاتلانہ حملے میں شدیدزخمی ہوگئے ۔

فائرنگ کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ حکومتی ترجمان کے مطابق ان کی حالت  تشویشناک ہے ،وزیراعظم پر 4 گولیاں فائر کی گئیں، ایک گولی ان کے پیٹ پر لگی۔اقوام متحدہ ،یورپی یونین ،امریکا، روس،برطانیہ،ہنگری و دیگر ممالک کے سربراہوں نے رابرٹ فیکو پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔سلواکیہ کے وزیر دفاع اور نائب وزیر اعظم رابرٹ کالینک نے کہا کہ حملے کے محرکات سیاسی ہیں ۔ سلوواکیہ کے وزیر داخلہ میٹس سوتج اسٹوک نے کہا کہ ڈاکٹروں کے مطابق وزیر اعظم کی زندگی خطرے میں ہے ،رات گئے آخری اطلاعات تک ڈاکٹر ان کی زندگی بچانے کیلئے بھر پور کوشش کر رہے ہیں ۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے سلوواکی وزیر اعظم رابرٹ فیکو پر حملہ گھناؤنا جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ فیکو جلد صحت یاب ہو جائیں گے ۔ میں ان کو ایک باہمت ،مضبوط اور حوصلہ مند آدمی کے طور پر جانتا ہوں۔ مجھے بہت امید ہے کہ یہ خوبیاں اس مشکل صورتحال کو برداشت کرنے میں ان کی مدد کریں گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں