ناسا نے اپنا پہلا آرٹیفیشل انٹلیجنس چیف آفیسر مقررکر دیا

ناسا نے اپنا پہلا آرٹیفیشل  انٹلیجنس چیف آفیسر مقررکر دیا

واشنگٹن (اے پی پی)امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے ڈیوڈ سلوویگنینی کو اپنا پہلا آرٹیفیشل انٹیلی جنس چیف آفیسر تعینات کر دیا۔ناسا سربراہ بل نیلسن نے تقرری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

 مصنوعی ذہانت کو ناسا میں کئی دہائیوں سے محفوظ طریقے سے استعمال کیا جا رہا ہے ، جیسے جیسے یہ ٹیکنالوجی پھیلتی ہے ، یہ دریافت کی رفتار کو تیز کر سکتی ہے ۔ ڈیوڈ انسانیت کو فائدہ پہنچانے کیلئے کائنات اور زمین پر ہماری ایجنسی کے اے آئی کے ذمہ دارانہ استعمال کیلئے ناسا کی کوششوں کی رہنمائی کریں گے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں