بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ 27 جون کو پہلے مباحثے کیلئے تیار

بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ 27 جون کو پہلے مباحثے کیلئے تیار

واشنگٹن(اے ایف پی،رائٹرز)جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ جون اور ستمبر میں انتخابی مباحثے منعقد کرنے پر راضی ہوگئے ۔

 سی این این نے اعلان کیا کہ وہ 27 جون کو اٹلانٹا جارجیا میں پہلا مباحثہ منعقد کرے گا۔ ٹرمپ اور بائیڈن دونوں نے کہا کہ انہوں نے 10 ستمبر کو اے بی سی نیٹ ورک پر دوسری بحث پر بھی اتفاق کیا ہے ۔ اس اعلان سے غیر یقینی صورتحال ختم ہوئی ہے کہ آیا امریکی صدراتی امیدوار اس بار مباحثہ کریں گے یا نہیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں