بھارت :زہریلی شراب سے 55افراد کی ہلاکت میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

بھارت :زہریلی شراب سے 55افراد  کی ہلاکت میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست تامل ناڈو میں زہریلی شراب سے 55افراد کی ہلاکت میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

یاد رہے رواں ہفتے تامل ناڈو کے ایک گاؤں میں زہریلی شراب سے کئی لوگ ہلاک ہوگئے تھے جبکہ زیر علاج افراد موت کے منہ میں جارہے ہیں۔ حکام کے مطابق اب بھی درجنوں افراد کی حالت خراب ہے ۔ واقعے کے بعد 3افراد کو پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں