ایلون مسک نے اپنے 12ویں بچے کی پیدائش کی تصدیق کردی

ایلون مسک نے اپنے 12ویں  بچے کی پیدائش کی تصدیق کردی

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)سپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے اپنے 12 ویں بچے کی پیدائش کی تصدیق کی ہے ۔

ایلون مسک اور ان کی کمپنی نیورالنک کی عہدیدار شیون زیلیس کے ہاں چند ماہ پہلے تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔ اس سے قبل ایلون مسک اور شیون زیلیس کے   جڑواں بچوں کی پیدائش نومبر 2021 میں ہوئی تھی جبکہ تیسرے بچے کی پیدائش کے بعد اب ایلون مسک کے 12 بچے ہوگئے ۔ایلون مسک کی پہلی اہلیہ جسٹن مسک سے 6 بچے ہوئے ، ایک انتقال کرگیا تھا جبکہ 5 زندہ ہیں ،کینیڈین گلوکارہ گرائمز سے ان کے 3 بچے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں