عطیہ دہندگان کا بائیڈن سے صدارتی انتخاب کی دوڑ چھوڑنے کا مطالبہ

عطیہ دہندگان کا بائیڈن سے صدارتی انتخاب کی دوڑ چھوڑنے کا مطالبہ

واشنگٹن(اے ایف پی)صدارتی مباحثے میں صدر بائیڈن کی ناقص کارکردگی کے بعد عطیہ دہندگان اور کانگریس مین نے بائیڈن سے صدار تی انتخاب کی دوڑ ترک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بائیڈن کے پاس دستبرداری کیلئے ایک ہفتے کا وقت رہ گیا ہے۔ اس کے بعد پارٹی قوانین کے مطابق بائیڈن کو ہٹانا ناممکن ہے جس کیلئے سابق صدر بارک اوباما، ہلیری اور جل بائیڈن سے انہیں دستبردار کرانے پر زور دیا جا رہا ہے۔ میڈیا کے مطابق بائیڈن نے صدارتی انتخابات کی دوڑ سے باہر ہونے کا ابھی تک کوئی اشارہ نہیں دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں