مراکش کے بادشاہ کی والدہ انتقال کر گئیں، صدر، وزیراعظم کی تعزیت

مراکش کے بادشاہ کی والدہ انتقال کر گئیں، صدر، وزیراعظم کی تعزیت

رباط(مانیٹرنگ ڈیسک)مراکش کے بادشاہ محمد ششم کی والدہ شہزادی لالہ لطیفہ انتقال کر گئیں۔ صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے مرحومہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

اپنے بیان میں صدر آصف زرداری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے درجات بلند فرمائے ۔علاوہ ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں شاہی خاندان اور مراکش کے عوام کے ساتھ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں