بھارت:برطانوی دور کے قوانین کی جگہ 3 نئے قانون نافذ

بھارت:برطانوی دور کے قوانین کی جگہ 3 نئے قانون نافذ

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں آج سے تین نئے تعزیری قوانین نافذ کیے جا رہے ہیں جو برطانوی دور سے نافذ العمل انڈین پینل کوڈ، کوڈ آف کریمینل پروسیجر اور انڈین ایویڈنس ایکٹ کی جگہ لیں گے۔

وزیر اعظم مودی نے جنوری میں کہا تھا کہ یہ قوانین سٹیزن فرسٹ، آنر فرسٹ اور جسٹس فرسٹ کے جذبے کے تحت وضع کیے گئے ، اب پولیس ڈیٹا کے ساتھ کام کرے گی نہ کہ ڈنڈے کے ساتھ۔بتایا گیا ہے کہ نئے قوانین کے تحت ایک جدید نظام انصاف نافذ ہوگا جس کے تحت زیرو ایف آئی آر درج کرانے کی سہولت ہوگی۔پولیس میں شکایت کا اندراج ہوگا ،ایس ایم ایس کے ذریعے بھی سمن کی ترسیل ہوگی ،تمام سنگین جرائم کے موقع واردات کی ویڈیو گرافی ضروری ہوگی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ تعزیرات ہند میں مجموعی طور پر 511 دفعات تھیں جو اب کم ہو کر 358 رہ گئی ہیں۔یاد رہے بھارت اور پاکستان میں برطانوی دور میں وضع کیے گئے تعزیری قوانین نافذ ہیں تاہم بھارت میں اب وہ قوانین تاریخ کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔دوسری جانب نئے قوانین کے نفاذ سے دو روز قبل سپریم کورٹ میں ان کے نفاذ کے خلاف عذرداری بھی داخل کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں