بھارت میں سکول کے دو ہم جماعت آرمی اور نیوی کے سربراہ بن گئے

بھارت میں سکول کے دو ہم جماعت  آرمی اور نیوی کے سربراہ بن گئے

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سکول کے دو ہم جماعت آرمی اور نیوی کے سربراہ بن گئے ہیں۔

بھارتی آرمی چیف جنرل اوپندر دویدی اور نیول چیف ایڈمرل دنیش ترپاٹھی 1970 کی دہائی میں مدھیہ پردیش کے شہر ریوا کے سینک سکول میں ساتھ پڑھتے تھے ۔بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان نے بھی ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ بھارتی فوج کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ بحریہ اور فوج کے سربراہوں کا تعلق ایک ہی سکول سے ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں