غزہ:اسرائیلی حملے جاری،7 ماہ میں ساڑھے 8 ہزار سے زیادہ طلبہ شہید

غزہ:اسرائیلی  حملے جاری،7 ماہ میں ساڑھے 8 ہزار سے زیادہ طلبہ شہید

غزہ (اے ایف پی )اسرائیل کے غزہ پر تازہ حملوں میں 25فلسطینی شہید ہوگئے ،جس سے 7اکتوبر 2023سے اب تک شہادتوں کی کل تعداد 37ہزار 925ہوگئی ۔۔۔

 جس میں ساڑھے 8 ہزار سے زائد فلسطینی طلبہ شامل ہیں ،اسرائیلی حملوں میں اب تک 497اساتذہ بھی شہید ہوچکے ہیں ۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں کم از کم 8572 اور مقبوضہ مغربی کنارے میں 100 طالب علم شہید ہوچکے ہیں، غزہ میں 350 سے زائد سرکاری تعلیمی اداروں اور اقوام متحدہ کے تحت چلنے والے 65 سکول تباہ ہوگئے ، اسرائیلی قید سے رہا ہونے والے غزہ کے الشفاہسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابو سلمیہ کا کہناتھا قید کے دوران پوچھ گچھ کیلئے لے جائے گئے بیشتر فلسطینیوں کو مار دیا جاتا ہے ۔ مغربی کنارے اور غزہ میں حماس اور اسلامی جہاد حملوں میں اسرائیلی فوج کے 3 اہلکار ہلاک اور 3 شدید زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں