بائیڈن نے ٹرمپ کے صدارتی استثنیٰ کوخطرناک مثال قرار دیدیا

بائیڈن نے ٹرمپ کے صدارتی  استثنیٰ کوخطرناک مثال قرار دیدیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکا کے صدر جوبائیڈن نے امریکی سپریم کورٹ کے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی استثنیٰ دینے کافیصلہ خطرناک مثال قرار دے دیا۔

 جو بائیڈن نے خبردار کیا ہے کہ صدارتی استثنیٰ سے متعلق سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے نے ایک خطرناک مثال قائم کی ہے جس کا فائدہ ڈونلڈ ٹرمپ منتخب ہونے کی صورت میں اٹھائیں گے ۔ یاد رہے کہ امریکی سپریم کورٹ نے فوجداری مقدمات میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جزوی استثنیٰ دے دیا ہے ، عدالت عظمی ٰنے اپنے فیصلے میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو سابق صدر کی حیثیت سے اپنے خلاف مقدمات میں کچھ استثنیٰ مل سکتا ہے ۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں