صدارتی استثنیٰ ،ڈونلڈٹرمپ کوسزا سنانے کا عمل 18ستمبر تک ملتوی

صدارتی استثنیٰ ،ڈونلڈٹرمپ کوسزا  سنانے کا عمل 18ستمبر تک ملتوی

نیویارک (اے ایف پی)نیویارک کی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چھپ کر کی گئی ادائیگیوں کو چھپانے کے جرم میں سزا 18ستمبر تک ملتوی کردی ۔

سپریم کورٹ کی طرف سے استثنیٰ ملنے پر ٹرمپ کی قانونی ٹیم نے نیویارک کی عدالت سے بذریعہ خط رجو ع کیاکہ 11جولائی کوسنائے جانیوالی سزاکو ختم کیاجائے تاہم جج جوآن مرچن نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ ٹرمپ کو سزاسنانے کا عمل 18 ستمبر صبح 10 بجے تک ملتوی کیاجاتاہے ۔واضح رہے ٹرمپ کو مجرم قراردیاگیاتھااور 11ستمبرکو سزاسنائی جانی تھی ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں