شمالی چین میں شدید بارشیں 5افراد ہلاک، 8لاپتہ

شمالی چین میں شدید بارشیں  5افراد ہلاک، 8لاپتہ

بیجنگ(اے ایف پی) شمالی چین کے شانزی صوبے میں طوفانی بارشوں سے پانچ افراد ہلاک اور آٹھ لاپتہ ہو گئے ۔۔۔

سرکاری میڈیا کے مطابق موسلا دھار بارش نے منگل سے شمالی اور وسطی چین کے کئی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ، جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ، پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی خلل پڑا ہے ۔ گزشتہ روز شانزی صوبے کے باوجی شہر میں شدید بارشوں ، لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتیں ہوئیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں