چینی سائنسدانوں کی تحقیق ،چاندکی مٹی کے نمونوں میں پانی کے آثار موجود

چینی سائنسدانوں کی تحقیق ،چاندکی مٹی  کے نمونوں میں پانی کے آثار موجود

شنگھائی (اے ایف پی)چینی سائنسدانوں کو ایک تحقیق کے دوران چاندکی مٹی کے نمونوں میں پانی کے آثار ملے ہیں ۔

 2020میں چانگ ای 5روور اپنا مشن مکمل کرنے کے بعد چاند سے چٹان اور مٹی کے نمونے لے کر آیا تھا،جس پر چینی سائنسدان تحقیق کررہے تھے ۔چینی یونیورسٹیوں کے سائنسدانوں کے گروپ نے نیچر آسٹرونومی جریدے میں شائع ہونیوالے ایک مضمون میں چاند کی مٹی میں پانی کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے ۔واضح رہے کہ ناسا  کے انفراریڈ ڈیٹیکٹر نے 2020 میں چاند پر پانی کی موجودگی کی تصدیق کر دی تھی،ناساکے سائنسدانوں کو 1960 اور 1970 کی دہائی کے نمونوں کے تجزیوں میں پانی کے آثار ملے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں