اسرائیلی کابینہ میں یو این ایجنسی انروا کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کا بل منظور

اسرائیلی کابینہ میں یو این ایجنسی انروا  کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کا بل منظور

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک )اسرائیلی کابینہ نے اقوام متحدہ کی ایجنسی انروا کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا بل منظور کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی کابینہ نے انروا سے متعلق 3 بل کثرت رائے سے منظور کئے ، پہلے بل میں انروا کو اسرائیل میں کسی بھی مشن اور سرگرمی سے روکا گیا ۔دوسرے بل میں انروا کے اہلکاروں کا خصوصی استثنیٰ ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور تیسرے بل میں انروا کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں