گنی :سولہ سال سے جیل میں بغیر کسی عدالتی فیصلے کے قید 16قیدی رہا

گنی :سولہ سال سے جیل میں بغیر کسی  عدالتی فیصلے کے قید 16قیدی رہا

کوناکری(اے ایف پی)افریقی ملک گنی نے گزشتہ روز سولہ قیدیوں کو رہا کردیا جنہوں نے 15 سے 16 سال بغیر کسی عدالتی فیصلے کے جیل میں گزارے ۔

وزیر انصاف یایا کیرابا کابا نے میڈیاسے گفتگو کرتے کہا انہیں دارالحکومت کوناکری سے گرفتارکرکے مختلف جرائم کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا تھا، انکی فائلیں غائب ہوگئیں کیونکہ عدالتی نظام میں خرابیاں تھیں۔ انسانی حقوق کے احترام میں کابینہ نے کوناکری کی کورٹ آف اپیل میں اٹارنی جنرل کے ساتھ مل کران کو رہائی دلادی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں