دنیا میرے آگے:-امریکا :کملا ہیرس ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار نامزد

امریکا :کملا ہیرس ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار نامزد

امریکا :کملا ہیرس ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار نامزد

واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی نامزدگی حاصل کر لی۔ وہ صدراتی امیدوار کی نامزدگی حاصل کرنے والی پہلی سیاہ فام اور جنوبی ایشیائی خاتون بن گئیں ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کملا ہیرس کا نومبر میں ریپبلکن ٹرمپ سے مقابلہ یقینی ہو گیا ۔ رواں ماہ کے آخر میں شکاگو میں پارٹی کے کنونشن میں انہیں باضابطہ طور پر صدارتی امیدوار نامزد کیا جائے گا ۔ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کے چیئر مین جمائم ہیریسن نے کہا ہیرس نے پارٹی کا نامزد امیدوار بننے کے لیے کافی ڈیموکریٹک ڈیلیگیٹ ووٹ حاصل کیے ۔آن لائن ووٹنگ کا عمل پیر تک جاری رہے گا ، لیکن کملا ڈیلیگیٹس کے ووٹوں کی اکثریت حاصل کرنے کی حد عبور کر لی ۔اس موقع پر کملا نے کہا کہ امریکی صدارتی انتخابات میں مجھے ڈیموکریٹک امیدوار ہونے پر فخر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں