بچوں کی پرائیویسی کی خلاف ورزی امریکا میں ٹک ٹاک کیخلاف مقدمہ

بچوں کی پرائیویسی کی خلاف ورزی  امریکا میں ٹک ٹاک کیخلاف مقدمہ

سان فرانسسکو (اے ایف پی)بچوں کی پرائیویسی کی خلاف ورزی پر امریکا نے ٹک ٹاک کیخلاف مقدمہ دائر کر دیا۔

امریکی محکمہ انصاف نے مقدمہ دائر کرتے ہوئے کہا ٹک ٹاک کمپنی نے والدین کی اجازت کے بغیر ذاتی ڈیٹا اکٹھا کرکے لاکھوں بچوں کی حفاظت کو خطرے میں ڈال دیا ہے ۔ ترجمان ٹک ٹاک  الیگزینڈر ہورک نے کہا کمپنی کے پاس عمر کے لحاظ سے مناسب حفاظتی اقدامات ہیں، کمپنی ایسے اکاؤنٹس کو ہٹا دیتی ہے جن کے بارے میں شبہ ہوتا ہے کہ وہ کم عمر صارفین کے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں