ایکس کا برازیل میں کام بند کرنیکا اعلان

ایکس کا برازیل میں کام بند کرنیکا اعلان

برازیلیا(اے ایف پی،مانیٹرنگ ڈیسک)ایکس نے دعویٰ کیا ہے کہ برازیل کے جج الیگزینڈر موریس نے احکامات نہ ماننے پر ایکس کے قانونی نمائندے کو گرفتار کرنے کی دھمکی دی ہے۔

ایکس کا کہنا تھا برازیل میں اپنی کارروائیاں بند کر رہے ہیں لیکن ملک میں سروس دستیاب رہے گی۔ ایکس کے مالک ایلون مسک کے برازیل کے جج الیگزینڈر کے ساتھ آزادیٔ اظہار رائے، انتہائی دائیں بازو کے اکاؤنٹس بلاک کرنے اور ایکس پر غلط معلومات کے حوالے سے تعلقات پہلے ہی خراب چل رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں