عالمی جنگ یورپ تک محدود نہیں ہوگی،روس کا امریکا کو انتباہ

 عالمی جنگ یورپ تک محدود نہیں ہوگی،روس کا امریکا کو انتباہ

ماسکو(اے ایف پی ،رائٹرز،مانیٹرنگ ڈیسک) روس نے کہا ہے کہ مغرب یوکرین کو میزائلوں سے لیس کرکے روس کے اندر حملوں کی اجازت دے کر آگ سے کھیل رہا ہے اور امریکا کو خبردار کیا کہ تیسری عالمی جنگ یورپ تک محدود نہیں ہوگی۔

 رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق روس میں 20 سال سے زائد عرصے تک وزیرخارجہ کے طور پر خدمات انجام دینے والے سرگئی لاروف نے کہا مغرب چاہتا ہے کہ یوکرین جنگ مزید پھیلے اور یوکرین کو غیرملکی اسلحے کی استعمال کی اجازت دیتے ہوئے مزید خرابی کو دعوت دے رہے ہیں۔ سرگئی لاروف نے ماسکو میں میڈیاسے گفتگو کرتے کہا کہ امریکا واضح طور پر تیسری عالمی جنگ سے متعلق گفتگو سے جڑا ہوا ہے لیکن خدا اسے بچائے  لیکن اگر ایسا ہوا تو خاص طور پر یورپ متاثر ہوگا لیکن یہ جنگ یورپ تک محدود نہیں رہے گی ۔دوسری طرف روس نے گزشتہ روز یوکرین کے شہر کریوی ریح میں ہوٹل پر حملے میں دو افراد اورزیپوریزہیا میں ڈرون حملوں میں دو افراد ہلاک کردئیے ۔ حملے میں چھ دکانوں، چار بلند و بالا عمارتوں اور آٹھ کاروں کو بھی نقصان پہنچا ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں