مونکی پاکس کی نئی قسم تیزی سے بدل رہی ،نئی قسم کلیڈ ون بی

مونکی پاکس کی نئی قسم تیزی سے  بدل رہی ،نئی قسم کلیڈ ون بی

نیویارک (اے پی پی)سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مونکی پاکس وائرس کی نئی قسم توقع سے زیادہ تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے اور اکثر ایسے علاقوں میں موجود ہے جہاں ماہرین کے پاس اس کا پتہ لگانے کیلئے فنڈز اور آلات کی کمی ہے ۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقہ، یورپ اور امریکا کے درجن بھر سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ وائرس، اس کی شدت، یہ کیسے منتقل ہو رہا ہے اور ایسی بہت سی باتیں ہیں ہیں جن کا علم نہیں اوراب وائرس کی نئی قسم کلیڈ ون بی نے دنیا کی توجہ حاصل کر لی ہے ،یہ متاثرہ جانوروں کے رابطے سے پھیلتا ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں