بنگلہ دیش : سابق وزیر مملکت اطلاعات محمد اے عرفات گرفتار

بنگلہ دیش : سابق وزیر مملکت  اطلاعات محمد اے عرفات گرفتار

ڈھاکہ (اے پی پی)بنگلہ دیش کے سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات محمد اے عرفات کو گرفتار کر لیا گیا ۔

 رپورٹس کے مطابق سابق وزیر کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گزشتہ روز ڈھاکہ کے علاقے گلشن سے ان کے گھر سے حراست میں لیا،ان پر حالیہ طلبہ تحریک کے دوران  گورنمنٹ کالج کے طالب علم محمد طاہرالاسلام کے قتل میں ملوث ہونے سمیت کئی الزامات ہیں ۔ محمد اے عرفات دسمبر 2022 میں سابق وزیرعوامی لیگ کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن بنے اور جولائی 2023 میں ضمنی انتخاب میں پہلی بار رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں