نماز ،داڑھی اور پردے کے قوانین نافذ کرنے میں جبر نہیں کرینگے :طالبان

نماز ،داڑھی اور پردے کے قوانین نافذ  کرنے میں جبر نہیں کرینگے :طالبان

کابل(اے ایف پی)طالبان نے کہا ہے کہ حال ہی میں منظور شدہ آرٹیکل 35 کے تحت آداب زندگی سے متعلق اخلاقی قوانین کے نفاذ میں شدت نہیں برتی جائے گی۔

طالبان حکومت کے نائب ترجمان حمد اللہ فطرت نے اے ایف پی کو بتایا کہ مجھے یہ واضح کرنا چاہئے کہ نماز ،داڑھی ،محرم اور پردے کے قوانین پر عمل درآمد کے دوران طاقت اور جبر کا استعمال نہیں کیا جائے گا بلکہ نرمی سے لاگو کیا جائے گا۔ ان قوانین کی ضرورت، افادیت اور اہمیت سے شہریوں کو آگاہ کرتے ہوئے ان کی رہنمائی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں