بھارت نے لداخ میں 5نئے اضلاع بنادئیے ، خطے کے مزید ٹکڑے کرنے کا خدشہ

بھارت نے لداخ میں 5نئے  اضلاع بنادئیے ، خطے کے مزید  ٹکڑے کرنے کا خدشہ

لہہ (اے پی پی) بھارت نے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لداخ خطے میں پانچ نئے اضلاع تشکیل دئیے ہیں جس سے اس کے مذموم عزائم کے بارے میں نئے خدشات پیدا ہو رہے ہیں۔

 کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نئے اضلاع کے نام زنسکار، دراس، شام، نوبرا اور چانگ تھنگ ہیں۔ ماہرین کا کہنا  ہے کہ نئے اضلاع کی تشکیل خطے کے مزید ٹکڑے کرنے کی طرف ایک قدم ہے ،خدشہ ہے کہ اس اقدام سے لداخ کے لوگوں کا فیصلہ سازی کا اختیار ختم ہو سکتا ہے اور نئی دہلی سے بیوروکریٹک کنٹرول میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں