بھارت:رکن پارلیمنٹ پر غیر قانونی سرمایہ کاری کا الزام 9ارب 8کروڑ روپے جرمانہ

بھارت:رکن پارلیمنٹ پر  غیر قانونی سرمایہ کاری کا الزام  9ارب 8کروڑ روپے جرمانہ

نئی دہلی (اے پی پی)بھارتی رکن پارلیمنٹ ایس جاگتھرکشکن اور ان کے خاندان پر غیر ملکی اداروں میں غیر قانونی سرمایہ کاری کے الزام پر 9ارب 8کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیاہے ۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے نوٹیفکیشن میں کہا کہ ایس جاگتھرکشکن کی جانب سے 2017کے دوران سنگاپور کی شیل کمپنی میں 42کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ، حصص کا حصول اور اس کے بعد خاندان کے افراد کو منتقلی شامل ہے ،رکن پارلیمنٹ نے سری لنکا کی کمپنی میں بھی 9 کروڑ روپے کی غیر قانونی سرمایہ کاری کی۔عدالتی حکم کے بعد حکام نے ان کی 89کروڑ روپے کی جائیدادیں بھی ضبط کر لیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں