بھارت:سوشل میڈیا پر ملک مخالف مواد اپلوڈ کرنے پر عمر قید تک سزا کی پالیسی منظور

بھارت:سوشل میڈیا پر ملک مخالف مواد  اپلوڈ کرنے پر عمر قید تک سزا کی پالیسی منظور

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کی کابینہ نے سوشل میڈیا پر ملک مخالف مواد اپ لوڈ کرنے والوں کو 3 سال سے لیکر عمر قید تک کی سزا دینے کی پالیسی منظوری کرلی۔

نئی پالیسی کے تحت ایکس (ٹوئٹر)، فیس بک، یوٹیوب اور انسٹاگرام پر ملک مخالف پوسٹ کرنے والے افراد کو سزا دی جاسکے گی۔ حکومتی اقدامات کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والوں کو حکومت کی جانب سے اشتہارات کی صورت میں سراہا جائیگا۔رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا صارفین ماہانہ 8 لاکھ بھارتی روپے تک کما سکتے ہیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں