امارات نے عرب دنیا کا پہلا جوہری پاور پلانٹ مکمل کر لیا

 امارات نے عرب دنیا کا پہلا  جوہری پاور پلانٹ مکمل کر لیا

دبئی(اے ایف پی)متحدہ عرب امارات نے عرب دنیا کاپہلا جوہری پاور پلانٹ مکمل کر لیا ۔

امارات نیوکلیئر انرجی کارپوریشن کا ایک بیان میں کہنا تھا ابوظہبی کا براکہ نیوکلیئر انرجی پلانٹ اپنے چوتھے اور آخری ری ایکٹر کے کمرشل آپریشن میں داخل ہو گیا ہے ۔یہ خلیجی ریاست کی بجلی کی ضروریات کا 25 فیصد پیدا کرے گا۔متحدہ عرب امارات نے بارہا کہا ہے کہ اس کے جوہری عزائم پرامن مقاصد کیلئے ہیں ،نیوکلیئر ری پروسیسنگ ٹیکنالوجی تیار کرنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں