نکاراگوا :امریکا کی کوششوں سے 135سیاسی قیدی رہا

نکاراگوا :امریکا کی کوششوں  سے 135سیاسی قیدی رہا

واشنگٹن،مناگو (اے ایف پی) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ واشنگٹن کی کوششوں سے نکاراگوا نے 135 سیاسی قیدیوں کو رہا کیا ہے ، آزاد کئے گئے افراد میں مذہبی تنظیموں کے ارکان، طلبا اور دیگر لوگ شامل ہیں ۔

 محکمہ خارجہ نے کہا کہ سیاسی قیدی قریبی ملک گوئٹے مالا پہنچ گئے ہیں ۔ سیکرٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے ایک بیان میں کہا کہ نکاراگوا کے لوگ جمہوریت چاہتے ہیں ، جہاں ہر کوئی ظلم یا انتقام کے خوف سے آزاد ہو کر رہ سکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں