سعودی عرب:بغاوت کے جرم میں 3 شہریوں کو پھانسی

سعودی عرب:بغاوت کے جرم میں 3 شہریوں کو پھانسی

ریاٖض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں مملکت کے خلاف بغاوت کے جرم میں تین شہریوں کو پھانسی دیدی گئی۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مجرموں نے دہشتگرد تنظیموں کی مدد اور خون ریزی کا حصہ بننے کی کوشش کی۔ پھانسی کی سزا پانے والوں میں حنیفیس الھدلی، ماجدی بن محمد اور ریاض بن عامر شامل ہیں۔گزشتہ روز دار الحکومت ریاض میں مجرموں کی سزا پر عملدر آمد کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں