بھارت:واٹس ایپ گروپ سے بھگوان کی پوسٹ ڈیلیٹ کرنیکا الزام، مسلمان پرنسپل گرفتار

بھارت:واٹس ایپ گروپ سے  بھگوان کی پوسٹ ڈیلیٹ کرنیکا الزام، مسلمان پرنسپل گرفتار

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی شہر کوٹا میں سرکاری سکول کے مسلمان پرنسپل پر سکول ٹیچرز اور انتہاپسند ہندوؤں نے الزام عائد کیا کہ واٹس ایپ گروپ پر گنیش بھگوان کی بے عزتی کی گئی ہے۔

پرنسپل پر واٹس ایپ گروپ میں گنیش بھگوان کے تہوار سے متعلق پوسٹ کو بطور ایڈمن ڈیلیٹ کرنے کا الزام لگا کر ان کے دفتر اور گھر کے باہر مشتعل ہجوم جمع ہوگیا۔مشتعل افراد نے توڑ پھوڑ اور آگ لگانے کی بھی کوشش کی۔ پولیس نے حالات کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے پرنسپل کو گرفتار کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں