ایلون مسک 2027 تک دنیا کے پہلے ٹریلین ایئر بن سکتے ہیں،رپورٹ

ایلون مسک 2027 تک دنیا کے پہلے ٹریلین ایئر بن سکتے ہیں،رپورٹ

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک)انفارما کنکٹ اکیڈمی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیسلا، سپیس ایکس ، ایکس و دیگر کئی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک بہت جلد دنیا کے پہلے ٹریلین ائیر بننے کے قریب ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی دولت میں سالانہ 110 فیصد کی اوسط سے اضافہ ہو رہا ہے جو اس وقت 251 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگر یہ سلسلہ برقرار رہا تو ایلون مسک 2027 میں ٹریلین ائیر یا ایک ہزار ارب ڈالرز کے مالک پہلے فرد ہوں گے ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی تاجر گوتم اڈانی دنیا کے دوسرے ٹریلین ائیر ہوسکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں