غزہ :اسرائیلی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 2 فوجی ہلاک ، 8 زخمی

غزہ :اسرائیلی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 2 فوجی ہلاک ، 8 زخمی

غزہ ،تل ابیب، میلبورن (اے ایف پی،رائٹرز) غزہ کے جنوب میں اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 فوجی ہلاک اور8زخمی ہو گئے ۔اسرائیلی فوج کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے۔۔

 کہ ہیلی کاپٹر کو کسی دشمن کی جانب سے نشانہ نہیں بنایا گیا ۔ دوسری جانب غزہ سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود بسال نے بتایا کہ وسطی غزہ کے علاقے نصیرات میں الجونی سکول پر اسرائیلی بمباری میں 14افراد شہید ،متعدد زخمی ہو گئے ،دریں اثنا گزشتہ 24گھنٹے میں اسرائیلی حملوں میں 64فلسطینی شہید ،120سے زائد زخمی ہو گئے ،مغربی کنارے میں بھی صیہونی حملوں میں پانچ افراد شہید اور بیسیوں زخمی ہو گئے ۔آسٹریلیا میں غزہ جنگ مخالف مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ، 33 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔مظاہرین نے میلبورن میں تین روزہ ملٹری ایکسپو کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ڈبوں کو آگ لگا دی، پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس، سٹن گرنیڈ اور مرچ سپرے کا استعمال کیا۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی کارروائیوں میں ابتک 41ہزار84فلسطینی شہید ،95ہزار29زخمی ہو چکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں