افغان مسئلے کے حل کیلئے چینی وزیر خارجہ کی 4 تجاویز پیش

افغان مسئلے کے حل کیلئے چینی وزیر خارجہ کی 4 تجاویز پیش

نیویارک (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر افغان مسئلہ پر چین، روس، پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کے تیسرے غیر رسمی اجلاس میں چار تجاویز پیش کردیں۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا گزشتہ تین برسوں  کے دوران افغانستان کی صورتحال مجموعی طور پر مستحکم تبدیلی سے گزری ہے لیکن تعمیر نو اور ترقی کے لیے ابھی طویل سفر طے کرنا باقی اور طویل مدتی استحکام کے لیے بہت سی مشکلات اور چیلنجزموجود ہیں،وانگ یی نے افغانستان کی صورتحال کی رہنمائی کیلئے چار تجاویزپیش کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے ایک ساتھ مل کر سیکورٹی کو یقینی بنانا ہے ، انٹیلی جنس تبادلے اور اشتراک کو مضبوط بناتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سکیورٹی تعاون کو وسعت دینا ہوگی ، تاکہ بالآخر افغانستان کے اندر پرتشدد دہشت گرد گروہوں کے خاتمے کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔دوسری تجویز کے مطابق جامع اقدامات پر عملدرآمد کیا جائے ،افغانستان کی تعمیر نو کو مشترکہ طور پر فروغ دیا جائے ،تیسرا یہ کہ انصاف کو برقرار رکھا جائے ۔ افغانستان کو جغرافیائی سیاسی مسابقت کا مقام بنانے کے بجائے اسے تمام فریقوں کے درمیان تعاون کا پلیٹ فارم بنانا ہوگا۔چوتھا اقدام مثبت رہنمائی کی فراہمی سے متعلق ہے ۔ بین الاقوامی برادری کی حوصلہ افزائی کی جائے کہ وہ افغانستان کو درپیش انتہائی فوری چیلنجز پر توجہ مرکوز کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں