بھارتی چیف جسٹس کیساتھ بھی وکیل کی بدتمیز ی،سخت سرزنش

بھارتی چیف جسٹس کیساتھ بھی  وکیل کی بدتمیز ی،سخت سرزنش

نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر کو بھی وکیل کی جانب سے بدتمیزی کا سامناکرنا پڑا ہے ،انہوں نے وکیل کی سخت سرزنش کی اور یہاں تک کہہ ڈالا کہ آپ کی ہمت کیسے ہوئی؟ ۔

رپورٹس کے مطابق یہ گرما گرمی اس وقت ہوئی جب سپریم کورٹ میں ثالثی کے حکم سے متعلق سماعت ہورہی تھی، تب ایک وکیل نے کہہ دیا کہ اس نے کورٹ ماسٹر سے عدالت میں لکھے گئے حکم کی تفصیلات کو کراس چیک کیا ہے ۔ اس پر سی جے آئی برہم ہوگئے ۔ چیف جسٹس نے وکیل سے کہا کہ آپ نے کورٹ ماسٹر سے یہ پوچھنے کی ہمت کیسے کی کہ میں نے کورٹ میں کیا لکھا؟ کل آپ میرے گھر آجائیں گے اور میرے پرائیویٹ سیکرٹری سے پوچھیں گے کہ میں کیا کررہا ہوں؟، سی جے آئی نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ وکلا نے اپنی ساری عقل کھو دی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں