روس کا طالبان کو دہشتگردوں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ

روس کا طالبان کو دہشتگردوں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ

ماسکو، ویانا (اے ایف پی)روس نے طالبان کو دہشتگردوں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے ۔روسی وزارت خارجہ کے حوالے سے کہا ہے کہ طالبان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ اعلیٰ سطح پر کیا گیا ہے ۔

یاد رہے روس نے 2003 میں طالبان کو باضابطہ طور پر دہشتگرد تنظیم قرار دیا تھا۔دوسری جانب یورپی عدالت انصاف (ای سی جے ) نے جمعہ کو فیصلہ دیا کہ یورپی یونین کے کسی ملک کیلئے افغان خواتین کو پناہ دینے کے لیے قومیت اور جنس  کافی ہیں، انہوں نے طالبان کے دور حکومت میں اپنے حقوق سلب ہوتے دیکھے ۔یہ فیصلہ آسٹریا کی جانب سے دو افغان خواتین کی پناہ گزین کی حیثیت کو تسلیم کرنے سے انکار کے بعد آیا ہے ۔یورپی یونین کی اعلیٰ عدالت نے فیصلہ دیا کہ طالبان کی طرف سے خواتین کے خلاف اختیار کیے جانے والے امتیازی اقدامات ظلم و ستم کی کارروائیاں ہیں جو مہاجرین کی حیثیت کو تسلیم کرنے کا جواز پیش کرتے ہیں۔دوسری جانب اے ایف پی کے مطابق داعش کے ساتھ طالبان کی جنگ نے غیر ملکی تعاون کا دروازہ کھولا ہے ۔مغربی انٹیلی جنس حکام نے بتایا ہے کہ آئی ایس کے خلاف طالبان کے ساتھ تعاون جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں