ادب کا نوبیل انعام پہلی بار جنوبی کوریا کی خاتون ’’ہان کانگ ‘‘کے نام

 ادب کا نوبیل انعام پہلی بار جنوبی کوریا  کی خاتون ’’ہان کانگ ‘‘کے نام

سٹاک ہوم (اے ایف پی)سویڈن کی رائل اکیڈمی آف ادب نے سال 2024 کا نوبیل انعام جنوبی کوریا کی ناول نگار و لکھاری 53 سالہ ہان کانگ کو دینے کا اعلان کردیا ،ہان کانگ جنوبی کوریا کی پہلی خاتون ہیں ، جنہوں نے ادب میں نوبیل انعام جیتا ہے ۔

 ہان کانگ کو نوبیل انعام سے رواں برس دسمبر میں نوازا جائے گا، انہیں انعام کی رقم 12 لاکھ امریکی ڈالر دی جائے گی۔ آج تک ادب کے دئیے گئے 121نوبیل پرائزمیں سے صرف 18خواتین یہ اعزازپانے میں کامیاب ہوسکی ہیں ۔1901میں شروع ہونیوالے اس ایوارڈ کیلئے 1909میں سویڈن کی خاتون ادیب سیلما لیگرلوف کا پہلی بارانتخاب کیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں