بھارت :انتہاپسند ہندوؤں کا مسلمانوں کی دکانوں ،مسجد پرحملہ

بھارت :انتہاپسند ہندوؤں کا مسلمانوں کی دکانوں ،مسجد پرحملہ

اگر تلہ (اے پی پی)بھارتی ریاست تریپورہ کے ضلع کدمتالامیں ہندو انتہا پسندوں نے ایک مسجد سمیت مسلمانوں کی دکانوں پرحملہ کردیااورتوڑ پھوڑ کی۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہندو انتہا پسندوں نے درگاہ پوجا کے لئے مسلمان دکانداروں سے زبردستی عطیات لینے کی کوشش کی جب انہوں نے انکار کیا تو ہندو غنڈوں نے ایک مسجد اور مسلمانوں کی کئی دکانوں میں توڑ پھوڑ کی،جس سے حالات کشیدہ ہوگئے ۔ پولیس کوحالات قابو میں کرنے کیلئے فائرنگ کرنا پڑی جس کے نتیجے میں ایک شخص مارا گیا جبکہ 17افراد زخمی ہو گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں