ناگا لینڈ نے برطانیہ سے 200 برس پرانی کھوپڑی سمیت 25باقیات مانگ لیں

 ناگا لینڈ نے برطانیہ سے 200 برس پرانی کھوپڑی سمیت 25باقیات مانگ لیں

ممبئی (اے پی پی)بھارتی ریاست ناگالینڈ نے مطالبہ کیا ہے کہ برطانیہ میں نیلامی کیلئے رکھی گئی 200 سال پرانی ایک کھوپڑی اور۔۔۔

 دیگر 25 باقیات انڈیا کو لوٹائی جائیں۔ ریاست ناگالینڈ کے وزیر اعلیٰ نیفیو ریو کے اس مطالبے کے بعد ان اشیا کی نیلامی روک دی گئی۔ناگالینڈ کے وزیر اعلی نیفیو ریو نے ایک عوامی خط میں لکھا کہ کسی بھی مرنے والے شخص کی باقیات ان لوگوں اور ان کی سرزمین کی ہوتی ہیں۔کھوپڑی کے علاوہ فہرست میں موجود دیگر باقیات افریقہ، ایشیا اور جنوبی امریکا کے دیگر حصوں سے تھیں۔نجی برطانوی نیلام گھر سوان فائن آرٹ نے انہیں 180,000 ڈالر میں فروخت کرنے کی امید ظاہر کی تھی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں