3 منٹ سے زیادہ گلے نہ لگائیں،نیوزی لینڈ ایئرپورٹ پر مسافروں پر پابندی عائد
ڈونیڈن(مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ کے شہر ڈونیڈن ایئرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں اور الوداع کہنے کیلئے آنے والے رشتے داروں اور دوستوں پر تین منٹ سے زیادہ گلے لگانے پر پابندی عائد کر دی۔
انتظامیہ نے ایئرپورٹ پر بورڈ بھی لگا دئیے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ صرف تین منٹ میں گلے ملیں اور پیاروں کو الوداع کہیں۔ جذبات کو پکڑنے کے بجائے فلائٹ پکڑنے پر توجہ دی جانی چاہیے ، انتظامیہ نے پابندی کی توجیح پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ الوداع کے موقع پر طویل جذباتی مناظر کی وجہ سے پروازوں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔