روئی کے بھاؤ میں ملا جلا رجحان، کاروباری حجم مناسب
کراچی (این این آئی)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کے بھا ئومیں مجموئی طور پر ملا جلا رجحان رہا۔
ٹیکسٹائل ملز کی جانب سے روئی کی محتاط خریداری کی جارہی ہے ۔ مقامی روئی کی کوالٹی زیادہ تر ہلکی ہونے کی وجہ سے ملز درآمدی روئی میں زیادہ دلچسپی لے رہی ہیں۔فی الحال تقریباً 36 لاکھ گانٹھوں کے درآمدی معاہدے ہو چکے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے اس سال روئی کی تقریبا 50ً لاکھ گانٹھیں درآمد کرنی پڑیں گی جس پر 2 ارب ڈالر کا خرچ ہوگا۔ مقامی طور پر روئی کی پیداوار کم ہونے کی وجہ سے سیزن جلد ختم ہو جائے گا۔کئی جنرز آئندہ دنوں میں روئی کے بھائو میں اضافہ ہونے کی امید سے کچھ حد تک سٹاک کر رہے ہیں۔ سندھ میں روئی کا بھائو کوالٹی کے حساب سے فی من 16000 تا 17500 روپے ،پھٹی کا بھائو فی 40 کلو 7000 تا 8200 روپے ، پنجاب میں روئی کا بھائو 16500 تا 18000 روپے ،پھٹی کا بھا 7000ئو تا 8800 روپے ، بلوچستان میں روئی کا بھائو 16700 تا 17800 روپے ، پھٹی کا بھائو 7400 تا 9200 روپے چل رہا ہے ۔ بنولہ، کھل اور تیل کا بھائو مستحکم رہا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی سپاٹ ریٹ کمیٹی نے سپاٹ ریٹ فی من 17300 روپے پر مستحکم رکھا۔